بربریرت کا نشانہ بننے والےحریت رہنما یاسین ملک کی حالت اب تک نازک ہے
جنت نظیر وادی کو بھارتی درندوں نے جہنم بنا دیا ایک کے ایک ظلم کی داستان رقم ہونے لگی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ ابتک جاری ہے جس کی لپیٹ میں اب حریت رہنما بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کو ابتک رہا نہ کیا گیا یاسین ملک کو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہیں ۔ان کو اہلخانہ سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ۔ یاسین ملک کی ٹانگوں میں زخم کے باعث انفکشن ہے،جبکہ ان کا علاج بھی نہیں کیا جا رہا نہ ہی انہیں دوا دی جا رہی ہے جس کے باعث حریت رہنما کی حالت دن بدن بگڑ رہی ہے۔۔ وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں یاسین ملک گزشتہ ڈیرھ ماہ سے گرفتار ہیں ۔۔ اور ان کا اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں ،ان کی اہلیہ مشال ملک کے مطابق انہیں ایک ایسے کمرے رکھا گیا ہے جس کی کھڑکی تک نہیں ،عالمی برادری سے بار بار اپیلوں کے باوجود بھی ابھی تک ان کی نہ سنی گئی ۔وقت نیوز سے گفتگو میں مشال ملک کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت انسانوں کیساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہا ہے اور عالمی برداری کی خاموشی افسوسناک ہے