پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہو گا
امارات کے صحراؤں میں شاہینوں کی اونچی پرواز،،، کالی آندھی کا غرور خاک میں ملا دیا،،، کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم فتح کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے،،،
شاہینوں نے عالمی ٹی ٹوئنٹی چمپئنز کو دو میچوں میں ناصرف عبرتناک شکست سے دوچار کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی سریز بھی اپنے نام کر لی،،، اب سرفراز الیون کی نظریں جمی ہیں سیریز کو کلین سوئپ کرنے پر،،، پاکستان ٹیم کالی آندھی کا صفایا کرنے کا عزم لئے دبئی کے میدان میں اترے گی۔
سرفراز احمد کی عمدہ کپتان سے پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی ہے،، دوسری طرف پہلے دو میچوں میں مایوس کن پرفارمنس دینے والے آئی لینڈرز تیسرے میچ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں،،، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔