حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخرکردیا
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخرکردیا،اسلام آباد میں وزیرخزاجہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پرغورکیا گیا،،ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخرکردیا،،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پرآئندہ اجلاس میں غورکیا جائے گا،،اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے زوردیا کہ نیپرا اورپاورسیکٹربجلی کی فراہمی کا سسٹم،ترسیلی نظام کوبہتربنائیں اورلائن لاسزکم کریں،اجلاس میں کہا گیا کہ پاورڈویژن بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے غریب اورمتوسط طبقے پراضافی بوجھ نہ ڈالے،غریب صارفین کا خاص خیال رکھا جائے