برطانیہ ، چین، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی پابندیوں سے نمٹنے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے میں شامل ممالک، برطانیہ، فرانس، جرمنی چین اور روس نے کہا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے وہ ایران کے ساتھ ادائیگیوں کا نیا طریقۂ کار طے کریں گے، یورپی یونین کی فارن پالیسی کی سربراہ فریڈریکا نے اقوام متحدہ اور اس معاہدے کے ارکان برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا،،،اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے معاشی آپریٹرز کی آزادی کی حفاظت کے لیے زور دیتے ہیں تاکہ وہ ایران کے ساتھ جائز کاروبار کی پیروی کریں،،، فریڈریکا کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین ایران کے ساتھ ادائیگیوں کا نیا طریقۂ کار کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔