ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میدان آج سجے گا

کرکٹ کی ایشیائی جنگ فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن ہے ، سپر فور کا آخری میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا ، آر یا پار کا میدان آج سجے گا،، میچ ابوظہبی میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔سپر فور میں ایک ایک شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، پاکستانی شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان فائنل سے پہلے فائنل کے اس میچ میں تگڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی شاہین میچ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ،جبکہ بنگال ٹائیگرز کے حوصلے بھی بلند ہیں ،، پاکستانی عوام کو انتظار ہے کہ آج ان کے شاہین عمدہ پرفارمنس کے ساتھ فتح حاصل کریں گے ،، اور فائنل بھی پاکستان ہی جیتے گا