جنوبی افریقہ سرمایہ کاری اور سیاحت کے ویزوں میں نرمی کرے گا۔
جنوبی افریقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے علاوہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے اپنے ویزے کی شرائط میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جنوبی افریقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں باقاعدگی سے آنے والے افراد کو دس سال کا ویزا دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے ماہ سے رائج ہونے والی نئی ویزا پالیسی یقینی طور پر کاروباری حضرات کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔ اس حوالے سے بھارت اور چین کے کاروباری افراد کے لیے ویزے کے حصول میں زیادہ آسانیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔