امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہممستحکم امریکی اعداد و شمار کے باعث قیمتی دھات کے نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1200.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 70 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1205.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1201.39 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1206.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔