امریکا کی ایران پالیسی شروع سے ہی غلط رہی ہے۔ ایرانی صدر
ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو بے جا قرار دیتے ہوئے انہیں اقتصادی دہشت گردی قرار دیدیا،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی ایران پالیسی شروع سے ہی غلط رہی ہے ، کسی کو طاقت کے استعمال سے بات چیت کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا،حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بات جیت سے ہی سارے مسائل ہوتے ہیں لیکن امریکا کے ساتھ مذاکرات کا اختتام غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ہوا، ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے تمام عالمی اداروں کو غیر موثر کر دیا ہے۔