احتساب عدالت نےمحکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کردی
کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے،عدالت میں نیب کی جانب سےگواہ میرعالم جوکھیو پیش ہوئے،ملزم ذولفقار شلونی کے وکیل نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی،عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرشرجیل انعام میمن کے خلاف گواہ کے بیان پرجرح کی جائی گی،عدالت نےریفرنس کی مزید سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوئی کردی ،سماعت کے بعد میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا انہیں علم نہیں ہے نواز شریف کو صرف دو ماہ جیل میں رکھا گیا اس کے بعد اس کی اپیل منظور ہوگئی اوردوسرے طرف ہم ہیں کے ایک سال سے جیل میں قید ہیں جبکہ ڈیم فنڈ کے حوالےسےکہنا تھاکہ ڈیم کیلئے صرف دعائیں دے سکتا ہوں۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ سندھ صرف کالاباغ ڈیم کےخلاف ہے،کالا باغ ڈیم کو تین صوبوں کی عوام بھی مسترد کرچکی ہے۔ محمد عرفان وقت نیوز کراچی