ابھی تک تو کہیں بھی نیا پاکستان نظر نہیں آرہا ،منی بجٹ سے بھی کنسٹرکشن مافیا کی جیت ہوئی ہے،رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، گواہوں کی عدم پیشی پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا،،،وکیل صفائی کی جانب سے جرح مکمل ہونے پرعدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت پانچ اکتوبرتک ملتوی کردی،، سماعت کے بعد میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ نہیں بلکہ منی کرپشن ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کو چھوٹ دی گئی جس سے کنسٹرکشن مافیا جیت گئی ہے, ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس دیتے ہیں ان کو فائدہ ملنا چاہیے تاکہ بلیک اکانومی پر کنٹرول کیا جاسکے،، حکومت کے یو ٹرن کےحوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ابھی تک تو نیا پاکستان نظر نہیں آرہا،،، ڈاکٹر عاصم نے تھر میں قحط سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اورکہا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم برمی، بنگالی اورافغانیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ اسمبلی اور پارلیمینٹ کو کرنا چاہیے۔