ٹرمپ کا عشائیہ، وزیراعظم روسی صدر سے محو گفتگو رہے، مودی تنہائی کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کے ساتھ محو گفتگو رہے جبکہ نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے۔عشائیہ 74 ویں یو این جی اے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان عشائیے میں آئے۔ سعودی عرب، ترکی، نائیجر اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔اس دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مسلسل محو گفتگو رہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان کے صدر کے ساتھ نشست ملی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان تین سربراہان کا فاصلہ تھا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ 80لاکھ محصور کشمیری محصور ہیں۔ کشمیری حق کے لیے لڑیں تو دہشت گردی کا نام دے دیا جاتا ہے۔