وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کا وفد آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوگیا۔آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر بھیجا گیا۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں وفد امدادی سامان لے کر آزاد کشمیر روانہ ہوا صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی سامان میں 200 خیمے ، 200 ادویات، 400 بستر، 400کمبل، 800 مچھر دانیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں.