یہ تبدیلی حکومت جھوٹ بول کر کچھ ثابت نہیں کر سکتی،نیب کا کال اپ نوٹس مذاق بن چکا:مریم اور نگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور عمرا ن الحق پر وعدہ معاف گواہ بننے کےلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے ،تبدیلی حکومت جھوٹ بول کر کچھ ثابت نہیں کرسکتی ،شہباز شریف نے ڈینگی بھی ختم کیا ، اب دس ہزار ڈینگی کے مریض ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ شاہد خاقان عباسی صاحب کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ جب خاقان عباسی کو گرفتار کیا گیا تو اصلی وارنٹ موجود نہیں تھے،یہ حکومت واٹس ایپ اور بنی گالا سے چل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے دباﺅڈالا گیا،نیب کچھ ثابت نہیں کر پا رہا اس لئے ملزموں کو جوڈیشل کر دیا جاتا ہے،پاکستان کی تاریخ کی سب سے سستی بجلی نواز شریف نے عوام کو دی۔انہوں نے کہاکہ یہ تبدیلی حکومت جھوٹ بول کر کچھ ثابت نہیں کر سکتی،جب کرپشن نہیں ملتی تو آمدن سے زائد اثاثہ کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے ڈینگی بھی ختم کیا لیکن اب دس ہزار ڈینگی کے مریض ہیں،انہوں نے لوگوں کو گھر دیئے تھے لیکن یہ تو کچے گھروں والوں سے بھی زمین لے رہیں ہیں،شہباز شریف نے لوگوں کا بھلا کیا اور غریبوں کو زمین دی۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی شہباز شریف نے نہیں پشاور میٹرو بس میں ہوئی ہے،کیا پاکستان کی عوام کو ریلیف دینا بدعنوانی ہے،نیب کا کال آپ نوٹس مذاق بن چکا ہے۔