انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی
انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں زلزلے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص زبردست لینڈ سلائیڈنگ میں دب کر ہلاک ہوا۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان اگس ویبوا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے اور 2 ہزار سے زائد مقامی افراد نے محفوظ مقام پر نقل مکانی کی۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک نومولود بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیشتر ہلاکتیں گھروں کا ملبہ گرنے سے ہوئیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی تھرتھراہٹ سے ایک شخص کی حرکت قلب بند ہونے کی موت واقع ہوئی۔امریکی جیولوجی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی شہر امبو سے 37 کلومیٹر دور اور 29 کلومٹیر گہرائی میں تھی.