وزیر اعلی پنجاب کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک اور احسن اقدام
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام ،وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کریں گے ۔ وزیر اعلی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی۔ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کے اشتراک سے مریضوں کو جگر، گردےاور لبلبہ کی سرجری کی سہولت دی جائے گی۔ جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کئے جانے سے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی۔سرکاری ہسپتالوں کیساتھ نجی ہسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے۔نجی ہسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری ہو گی۔ وزیر اعلی پنجاب سےبحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ ملک کی ملاقات ہوئی۔بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن اورپوسٹ آپریشن کیئر کی سہولت فراہم کی جائے گی. بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کے ڈاکٹر فیصل حنیف اورجنرل ریٹائرڈ افتخار،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے