پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنا، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز, 40 ہزار آنسو گیس شیل کی خریداری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں. ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوائے ہیں جن کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر ایک آنسو گیس شیل کی قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک آنسو گیس کے شیل اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس کے شیل شارٹ رینج 75 میٹرز اورلانگ رینج 150 میٹرز منگوائے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کے شیل کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی۔