عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کیخلاف کارروائی کی جائے: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہےکہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونی ورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔