سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اٹک جیل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی پیش ہوئے، ایف آئی اے کی ٹیم بھی سائفر کیس کی سماعت میں موجود تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔