امریکا کوشدید مالی مشکلات کا سامنا،بائیڈن نے شٹ ڈاؤن کا خدشہ ظاہرکردیا
امریکاکوشدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔صدربائیڈن نے کہا ہے امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن ہونے سے سیاہ فام کمیونٹی،ماں اور بچوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صدرجوبائیڈن نے سیاہ فام تعلیمی اداروں کے مشیروں سے خطاب کے دوران کہا اگر کانگریس 30 ستمبر کے بعد وفاقی حکومت کے لیے فنڈز فراہم نہیں کرتی تو7 ملین کم آمدنی والی خواتین اور بچوں کے لیے خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔ کانگریس کی جانب سے فنانس بل کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں امریکی حکومت کا بڑا حصہ یکم اکتوبر کو عارضی طور پر بند ہو سکتا ہے۔یوکرین کی امداد بھی معطل ہوسکتی ہے۔