اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا وزارت داخلہ نے نئے عائد جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا اسلام آباد میں اب کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو 1000روپے جرمانہ عائد ہوگا، تیز رفتاری پر موٹر کار کو 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، پی ایس وی وہیکل کو 2 ہزار ایچ ٹی وی وہیکل کو 25 سو جرمانہ عائد ہو گا، کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر2000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، کم عمر ڈرائیور کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، ؓغیر قانونی پارکنگ پر1000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے جرمانہ ہوگا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر کار چلانے پر2000روپے جرمانہ ہوگا، بغیر لائسنس ایچ ٹی وی اور پی ایس وی وہیکل پر 8000روپے جرمانہ ہوگا، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں، اسلام آباد جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات سے بچاو کرتی ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس