موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے: مشتاق غنی

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ کہ امدادی کاموں کیلئے ریسکیو کی 10ٹیمیں بنائی گئی ہیں ،بجلی کے کھمبے اوردرخت گرنے سے راستے بند ہوگئے جنہیں کلیئر کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، متاثرین کیلئے دوسرے صوبوں سے بھی امدادی سامان پہنچ رہا ہے۔مشتاق غنی کا کہناتھا کہ موسم کی ایڈوائزری جاری کرنا وفاقی حکومت کا کام تھا،متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن مدد کریںگے،دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرصحت شہرام ترکئی کوفون کیا اورانہیں زخمیوں کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی