پاک فوج کے جوان خیبرپی کے میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے،

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور سمیت خیبرپی کے میں شدید بارشوں اورتیز آندھی کے باعث ہونیوالے نقصان کے پیش نظر پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کوبھیجا گیا ہے،پاک فوج لوگوں کوامداد پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کرے گی ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ میں ڈاکٹرز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اورتمام متاثرہ علاقوں میں جوانوں کوبھیجا گیا ہے جوریسکیو آپریشن میں حصہ لیں گے۔۔