محکمہ موسمیات نے خیپر پی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی

محکمہ موسمیات کے مطابق منی سائیکلون ایک سو بیس کلومیٹر کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پی کے میں مزید تباہ کن بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، سوات، لوئردیر،چترال ،چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی طوفانی بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں،اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اورمتعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں،خیبرپی کے اوراسلام آباد میں بارشوں کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ نوشہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مانسہرہ میں بارش کے بعد دریائے کنہار اور سرن میں طغیانی آگئی،محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژنز میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،