دھاندلی سے متعلق تمام سوالوں کے جواب ووٹوں کےتھیلوں میں موجود ہیں: عمران خان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شدید دھاندلی ہوئی،ن لیگ کسی صورت اتنے ووٹ نہیں لے سکتی تھی،اعتزاز احسن نے بھی سات حلقے کھولنے کی بات کی،انہوں نے کہا کہ21 سیاسی جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی،ایک کروڑ سے زائد اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئےعمران خان پشاور میں بارش کی تباہ کاریوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،بارش کے باعث گندم کی فصل کوشدید نقصان پہنچا،انہوں نے کہا کہ ریحام خان کوزخمیوں کی عیادت کیلئے بھیجا ہے