دھاندلی کا شور مچانے والوں کو جوڈیشل کمیشن نے آئینہ دکھا دیا: انوشہ رحمان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی رہنما انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج نے دو ہزار تیرہ کے الیکشن کی توثیق کر دی ہے، تحریک انصاف کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا جبکہ دھانلی کا الزام لگانے والوں کو جوڈیشل کمیشن نے آئینہ دکھا دیاانوشہ رحمان انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ جو شواہد کمیشن میں پیش کیے گئے وہ صرف کاغذوں کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں،انکا کہنا تھا کہ عدالت نے دھاندلی کا شور مچانے والوں کے سامنے سوالنامہ رکھا ہے جس کا جواب دینا ہو گا