جاوید ہاشمی بھول گئے ہیں کہ پارٹی انتخابات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے: شیریں مزاری

جاوید ہاشمی کے بیان پر شیریں مزاری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اُن جیسے سینئر سیاست دان بہت جلدی جمہوی روایات بھول گئے،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی انتخابات میں عمر چیمہ نہ صرف جاوید ہاشمی کے خلاف کھڑے ہوئے تھے بلکہ اُن کی ذہنی کیفیت کے بارے میں درخواست بھی دائر کی تھی، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ جاوید ہاشمی بھول گئے ہیں کہ پارٹی انتخابات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے، شیریں مزاری مزید کہتی ہیں، پارٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین پر سب کا اعتماد برقرار ہے