پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ سینئر کھلاڑی یونس خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ منیجرنوید اکرم چیمہ نے کہا کہ مسلسل شکستوں پر افسوس ہے لیکن ٹیم ٹیسٹ سیریز جیت کر ناراض شائقین کو منانے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور فتح کے لئے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی رہے ہیں دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ مسلسل کامیابیوں کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ون ڈے اور ٹی 20 کی طرح ٹیسٹ میں بھی تاریخ رقم کریں گے،سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ایسا جہاز ہے جس میں سوراخ ہو چکا ہے ،اس سے بدتر کارکردگی پاکستان نے کبھی پیش نہیں کی یہ تاریخ کی کمزور ترین کرکٹ ٹیم ہے اور ٹیسٹ سیریز بچا لینا معجزے سے کم نہیں ہوگا