وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک جاپان اشتراکی منصوبے کے تحت نئے موٹر سائیکل پلانٹ کا افتتاح کر دیا
کراچی میں اشتراکی منصوبے کے نئے موٹرسائیکل پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل معاشی بہتری سے منسلک ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ صدر یاماہا آٹو موبائل ہیرویاکی یاناگی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوستی کا اٹوٹ رشتہ ہے، موٹرسائیکل کا اشتراکی منصوبہ کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، موٹرسائیکل کے نئے ماڈل عوامی امنگوں اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق قوانین کے تحت تیار کیے گئے ہیں، نئے پلانٹ پر ساڑھے تین سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رواں سال کمپنی چالیس ہزار موٹرسائیکلیں تیار کرے گی، پاکستان میں 4 لاکھ موٹرسائیکل بنانے کا ہدف2020ء تک حاصل کر لیں گے۔