شام میں باغیوں کی بڑھتی کارروائیوں کے بعد اسرائیل بھی میدان جنگ میں کود پڑا
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک مجد الشمس کے علاقے میں چار دہشت گردوں پر بم برسا کر انہیں ہلاک کر دیا ہے ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ چاروں افراد اس علاقے میں اسرائیلی سرحد پر بم نصب کر رہے تھے ،اسرائیل کا ہامان کی پہاڑی پر قبضہ ہے اور کل النصرہ فرنٹ کے' جسر الشغور' شہر پر قبضے نے باغیوں کی گولان کی پہاڑیوں تک رسائی آسان بنا دی ہے ،جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے گولان ہائٹس کی نگرانی شروع کر رکھی ہے ،گولان کی پہاڑیاں شام میں ہیں لیکن اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ پہاڑیاں اس کی حدود میں آتی ہیں اور صیہونی ریاست کی ملکیت ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازعہ انیس سو سڑسٹھ کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد کھڑا ہوا تھا اور کمزور شامی حکومت اس معاملے پر طاقتور اسرائیل کے سامنے بے بس نظر آتی ہے