وزیراعظم میاں نواز شریف کا خیبر پی کے میں بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خیبر پی کے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو وفاقی حکومت کی طرف سے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کےلئے پانچ لاکھ فی کس اور زخمیوں کےلئے پچاس ہزار فی کس امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ افراد کو بہتر طبی سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں