افسوس کی بات ہے کہ موسم کی پیشگی اطلاع نہیں تھی: ریحام خان

ریحام خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں طوفانی بارش کے باعث زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ بارش سے ہونے والے نقصان پر دکھ ہوا،زخمیوں کوبہترین طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ موسم کی پیشگی اطلاع نہیں تھی وارننگ کی صورت میں طوفان سے بچا جاسکتا تھا،مستقبل میں قدرتی آفات سے بچنے کیلئے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کو پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے،