جادوگر نہیں بیٹھے بٹھائے نقصانات کا تخمینہ لگا دوں:پرویز خٹک
بڑی دیر کر دی مہربان آتے آتے ،یہ مثال ٹھیک بیٹھتی ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر ،جو رات بھر غائب رہنے کے بعد اچانک منظر عام پر آ گئے ،بیس گھنٹے بعد پہنچے لیڈی ریڈنگ اسپتال ، زخمیوں کی عیادت کی ،باہر آئے تو میڈیا کے سوالات سے موڈ خراب ہو گیا ، کہا اتنی جلدی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا،ان کے اپنے پرواگرام ہوتے ہیں،وہ کسی کے کہنے پر نہ آتے ہیں نہ کہیں جاتے ہیں- پرویز خٹک نے کہا کہ وہ ڈاکٹر یا ایڈمنسٹررنہیں، پرویزرشید کواتنی فکرہےتوخودآجاتے ، انہوں نےسسٹم کوچلاناہے،بلاوجہ تنقیدنہ کی جائے- میڈیا سے نالاں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ تعمیر کروانے کا بھی اعلان کیا -