KPK میں طوفان اور بارشوں نے تباہی مچا دی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث45افرد جاں بحق جبکہ 200سے زائد زخمی

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اور طوفانی بارشوں سے سائن بورڈ ، بجلی کے کھمبے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ درجنوں مکانات زمین بوس ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق جبکہ دوسوسے زائد زخمی ہوگئےزخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔ وی او طوفانی بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جسکی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا رہا۔ شہر کے دور دراز علاقوں میں امدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے سے نقصان زیادہ ہوا۔وی او محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ دوسری جانب امدادی سرگرمیوں میں ریسیکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مدد کے لئے پاک فوج کے دو بٹالین تعینات کر دئیے گئے ہیں