خواجہ آصف نے اپنی نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا
ایک انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے اپنی نا اہلی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ،، وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،، فیصلہ یہ دیا گیا ہے کہ میں نے اثاثے چھپائے لیکن میں نے کوئی چیز نہیں چھپائی،، کاغذات نامزدگی میں جو محدود معلومات مانگی گئی ہیں وہ فراہم کی ہیں،، بہت سی باتیں ایسی ہیں جن سے صرفِ نظر کیا گیا ہے، یہ تمام باتیں سپریم کورٹ کے سامنے رکھوں گا،، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ،، ان کی اہلیہ کا نیویارک میں اکاو ¿نٹ ہے جو ظاہر کیا گیا ہے ،، اس کے علاوہ 1991 سے ان کا دبئی میں اکاﺅنٹ ہے جس میں بینکنگ چینل کے ذریعے پیسے آتے ہیں،، وہ اپنی گلوبل انکم پر بھی ٹیکس دیتے ہیں،، انہوں نے کہا کہ ،،ان کی وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی، جس طرح وکٹ گری اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا،، ان کا پارلیمانی سفر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضرور ختم کردیا ہے،، لیکن وہ ایک سیاسی کارکن ہیں اوران کا سیاسی کردار ختم نہیں ہوا،، جب تک زندہ ہیں تب تک سیاسی کارکن کی حیثیت سے کردار جاری رکھیں گے،، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ، اس الیکشن میں نواز شریف کا پرچم لے کر کوئی نہ کوئی الیکشن ضرور لڑے گا،اور سیالکوٹ سے نواز شریف کے جیتنے کی روایت برقرار رہے گی ، میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے گا تو میرے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا؟