سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا
سیکیورٹی اداروں نے گجرات میں امن دشمنوں کا منصوبہ ناکام دیا گیا،، سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گجرات کے نواحی علاقے دربار شریف اور ڈیرہ قاضیان والا میں کارروائی کی،،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد خطیب عرف انس مارا گیا،،جب کہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے،،ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بارودی مواد اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کرلیے گئے،،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردی انس گزشتہ سال فروری میں مال روڈ لاہور میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھا،،جس میں ڈی آئی جی کیپٹن مبین اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل شہید ہوگئے تھے،،سی ٹی ڈی ترجمان کاکہناتھا،،کہ ہلاک دہشت گرد واہگہ بارڈر،،گلشن اقبال پارک،،اور قذافی سٹیڈیم دھماکوں میں بھی ملوث تھا،،