یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ ایٹمی معاہدے میں تبدیلی لاکر وہ امریکی صدر کو معاہدے کی تجدید کے لیے قائل کرلیں گے: علی اکبر ولایتی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے سینیر مشیر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہوئے ، تو ایران بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کر لے گا،، ایران کبھی بھی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جو اس کے مفاد میں نہیں ہو گا،، ولایتی نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں اپنے اثرورسوخ کو کم یا محدود کرے،، جیسا کہ امریکا اور اس کے یورپی اتحادی چاہتے ہیں،، کیونکہ یہ ہمارا خطہ ہے اور اپنے علاقے میں رہتے ہوئے یہ ہماراجائز حق ہے،، ایران پر کوئی پابندی ناقابل قبول ہو گی،،