اسلام آباد ہائیکورٹ نےسی ڈی اے ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کیا۔۔ تحریری حکم نامے کی کاپی وقت نیوز نے حاصل کر لی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں حلف نامہ جمع کرائیں کہ غیر قانونی بھرتیاں سابقہ حکام کی جانب سے کی گئیں۔ ملازمین میں وقاص سعید، علی مراد، امبرین عارف، محسن عزیز،سید محمد علی حسن، محمد ندیم خان اور دیگر شامل ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ بھرتیاں غیر قانونی تھیں تو مستقل ہونے والے کیسے قانونی ہو گئے؟ چیئرمین سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ بھرتی اور مستقبل ہونے والوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔