ملک بھر میں سورج کے وار جاری، ٹمپریچر ہائی ہونے سے گرمی شدت اختیار کرگئی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کے وار جاری ہیں، میدانی اور وسطی علاقوں میں تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، پنجاب میں پارہ چالیس کراس کرگیا توسندھ میں پینتالیس سےبھی آگےجا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،،تاہم کشمیراوراس سےملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں سینتالیس،تربت،روہڑی، سکھر میں چھیالیس،دادو، سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔