چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس کی جانب سے نوٹس بچی کے والد کی درخواست پرلیا گیاہے، بچی کے والد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زیادتی محلےدار طارق نامی رکشہ ڈرائیور نے کی، ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے، ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹائے جانے کی بناء ہر ہوئی،، بچی تمام اعلی پولیس عہدیداروں کے رو برو بیانات بھی ریکارڈ کرا چکی ہے، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے،