اسرائیلی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں واقع صحرائے النقب میں شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب یا فلیش فلڈ کی لپیٹ میں آ کر 9 کوہ پیماوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ 3 ابھی تک لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ ان تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش بحر مردار میں گرنے والے دریا زفیت میں کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ ضرور بتایا کہ فلیش فلڈ سے 25 نوجوان متاثر ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کو شدید موسلادھار بارشوں کا سامنا رہا ہے۔
اسرائیل میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک
Apr 27, 2018 | 13:38