وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حکومت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ،ریونیواور اکنامک افیئر لگائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، مفتاح اسماعیل کی بحیثیت وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں منعقد ہوئی،تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی،اسحاق ڈار کی طویل رخصت اور پھر ان سے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں لیےجانے کےبعدسے وزیر خزانہ کا قلم دان وزیراعظم کے پاس تھا۔۔