شہباز شریف ایسا کوئی ہسپتال نہ بنا سکے جہاں وہ اپنا علاج کراسکتے، صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے، عمران خان
پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بُرے وقت کا سامنا کرسکتا ہے وہی اُوپر آتا ہے،مار کھانا برداشت نہیں کرسکتے تو آپ کامیاب نہیں ہوسکتے، جو انسان محنت کرکے اوپر آتا ہے وہ ترقی کرتا ہے،عمران خان نے شہبازشریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے شہبازشریف پنجاب میں ایسا کوئی ہسپتال نہ بناسکے جہاں وہ اپنا علاج کراسکتے، صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے، سارے صوبوں سے بہتر خیبرپختونخوا کی تعلیم کی صورتحال ہے، صحت کے شعبے میں بھی خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے، خیبرپختونخوا حکومت پر فخر ہے، سرکاری نوکریوں نے سرکاری ادارے تباہ کردیئے ہیں، پانچ سال میں ہمارے ہسپتالوں میں تبدیلی آئی ہے