قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران مراد سعید ، عابد شیر علی اور دیگر ارکان میں ہاتھا پائی
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک حکومت نے مسلسل چھٹا بجٹ پیش کیا ،، جس پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا۔اپوزیشن کا موقف تھا کہ حکومت کی میعاد صرف پانچ ہفتے رہ گئی ہے اس لئے اسے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا،، اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا واک آﺅٹ کرنے کے بعد پی ٹی آئی اراکین اجلاس میں واپس آگئے ،،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پی ٹٰی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید اور عابد شیر علی میں جھگڑا ہوگیا،، مراد سعید آوٹ آف کنٹرول ہو گئے،انہوں نے بینچوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو شہریار آفریدی سمیت کئی ارکان نے انہیں روک لیا اور ایوان سے باہر لے گئے