بجٹ متوازن اور اقتصادی ترقی کے رجحان کو بڑھانے والا ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی ،، ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں،، سی پیک کے منصوبوں کے لئے بجٹ مختص کیا ہے،، جبکہ پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے خصوصی فنڈز مختص ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی بجٹ کے لئے ریکارڈ سینتالیس ارب روپے اور دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے تیئس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی،، پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیئے ، مسلم لیگ ن کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی،