آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار صابر حسین کو مصنوعی اعضا مہیا کرنے کا حکم دے دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ڈی جی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی پنجاب پولیس اہلکار صابر حسین کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی صابر حسین کے لیے آرمی میڈیکل کور کو مصنوعی اعضا مہیا کرنے کا حکم بھی دیا ہے