چینی صدرکاتجارت کے فروغ کیلئے رکن ملکوں کے درمیان سرحدیں کھولنے کی ضرورت پرزور
چین کے صدرشی چن پنگ نے دنیا کودرپیش اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اصلاحات اورصنعتی ترقی کاعمل تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ) بیجنگ میںایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے سے متعلق گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم اورکئی عالمی رہنمابھی اس موقع پرموجودتھے۔چین کے صدرنے عالمی تجارت کے فروغ اورعوام کے معیارزندگی میں بہتری کے لئے سرحدی رکاوٹیں دور کرنے کی اہمیت واضح کی۔چین کے صدرنے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم فورم ہے۔انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔