ملتان سے ایک کارروائی میں چار دہشتگرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے شجاع آبادروڈ کے قریب ایک کارروائی میں چار دہشتگردوں کو گرفتارکیاہے۔ محکمے کے ترجمان نے کہاکہ خفیہ معلومات کی بنیاد پرکی گئی کارروائی میں چارمشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لیاگیاجن کے قبضے سے دستی بم، ہتھیاراوراہم دستاویزات بھی برآمدہوئیں۔