وزیراعلیٰ پنجاب آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان کادورہ کررہے ہیں

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار آج (ہفتہ) ملتان اور ڈیرہ غازی خان کادورہ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق وہ ملتان میں نشتر ہسپتال فیز ٹو کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے ۔وہ ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہوںگے اور تحصیل تونسہ میں عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کریں گے