کیمبرج میں تعمیر ہو نے والی ماحول دوست مسجد عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں تعمیر ہو نے والی ماحول دوست مسجد عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق 23 ملین پاونڈ کی لاگت سے بنائی جانے والی کیمبرج سینٹرل مسجد تقریباً بارہ برس زیرِ تعمیر رہی۔ اس مسجد کے آرکیٹکٹ کہتے ہیں کہ یہ 21 ویں صدی کے برطانیہ میں 'اسلام کا ثقافتی' پل ثابت ہو گی۔اس مسجد کی تعمیر کے روح رواں ماضی کے عظیم گلوکار کیٹ سٹیونز ہیں جو بعد میں اسلام قبول کر کے یوسف اسلام کہلائے اور کیمبرج یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز کے لیکچرر اور معروف سکالر ٹم ونٹر ہیں۔ یوسف اسلام نے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، اس سلسلے میں وہ ترکی بھی گئے اور ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملے۔ ترکی نے مسجد کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔مسجد میں بیک وقت 1000 نمازی نماز پڑھ سکیں گے، اس کے زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔