ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کے لیے گھبرانے کا وقت ہو گیا: مریم اورنگزیب

اسلا آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب، صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے۔ ملسم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چین میں تقریر کے دوران 5 ارب درخت لگانے کے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 کروڑ پودوں کو5 ارب بنا دیا، زبان پھسل گئی ہو گی۔ 5 ارب درخت اُسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے، شکر ہےعمران صاحب نے یہ نہیں کہا پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کے لیے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے